- بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹیکس تنازع، سی اے اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- اے ڈی بی کی 4 برس میں 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
- جشن ولادت محسن انسانیت ﷺ
- بحر سخاوت، کانِ مروت، آیہ رحمت، شافع امت، مالک جنت، قاسم کوثر ﷺ
- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
- بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم
- کراچی سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار
- بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
- حدت پھلوں کے رس سے غذائیت کم نہیں کرتی، تحقیق
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پرتگالی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
جاپانی حکومت کی ٹوکیو میں کنواری لڑکیوں کو پُرکشش آفر
ٹوکیو: جاپانی حکومت نے ٹوکیو کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو شادی کیلئے پُرکشش آفر کردی۔
جاپان ٹائمز کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کو ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دینے کے لیے حکومت ایک نیا منصوبہ شروع کررہی ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی گھٹتی ہوئی تعداد کو دور کرنا ہے۔
حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے نوجوان لڑکیوں کے تعلیم یا کام کے لیے ٹوکیو میں رہنے کا رجحان کم ہوگا جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں کنوارے مردوں کو شادی کیلئے دلہنیں میسر آسکیں گی۔
مزید پڑھیں: جاپان کا ٹوکیو چھوڑنے والے خاندانوں کو فی بچہ 17 لاکھ دینے کا اعلان
منصوبے کے تحت حکومت شادی کی خواشمند لڑکیوں کے میچ میکنگ ایونٹس کے سفری اخراجات اٹھائے گی اور ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈاکر تک فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ جاپان کو گزشتہ کئی سالوں سے ایک بڑے آبادیاتی چیلنج کا سامنا ہے جہاں شرح پیدائش کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، 2023 میں صرف 727,277 پیدائشیں ریکارڈ کی گئیں اور شرح پیدائش 1.20 تھی جو کہ مستحکم آبادی کے لیے درکار 2.1 سے بہت کم ہے۔
گرتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں جن میں جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے مالی مراعات، بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات شامل ہیں، یہاں تک کہ ریاست کی حمایت یافتہ ڈیٹنگ ایپ بھی کام کررہی ہیں جو کنوارے لڑکے لڑکیوں کو ملانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
جاپانی وزیراعظم نے گرتی ہوئی شرح پیدائش کو ملک کو درپیش سنگین ترین بحران قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔