غلام احمد بلور انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوگئے

احتشام بشیر  جمعرات 29 اگست 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 پشاور: اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی میں قیادت میں تبدیلوں سے پیداصورت حال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غلام احمد بلورنے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ کچھ قوتوں کے معیارپر پورا نہیں اترتے اسی لئے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور، میرے بھتیجے ہارون بلور کو شہید کردیا گیا، اب الیکشن ہی نہیں لڑنا توپھر پشاور میں کیوں رہوں؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔