- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
- ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
- خیبر پختونخواہ میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح
- آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی، پختونخوا بار کونسل
- ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا
- دیر بالا؛ چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، تین افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر
- پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماسکتا ہے، ماہرین
- مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر
- نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
- سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے گولی چلنے سے جاں بحق
- چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر
- چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے 2 جوڑوں کی شادی
- انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا، الیکشن کمیشن حکام
- ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار
- جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- سستی، قابل اعتماد اور جدید توانائی تک رسائی
"ہمایوں سعید کو آدھی عمر کی لڑکیوں کیساتھ ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے"
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک بار پھر فلم اسٹار ہمایوں سعید کی زائد عُمر پر بول پڑیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ہمایوں سعید اور فردوس جمال کا نام خبروں کی سرخیوں میں ہے کیونکہ سینیئر اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔
فردوس جمال کے متنازعہ بیان کے بعد چند پاکستانی فنکاروں نے ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے سینیئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ابھی فردوس جمال اور ہمایوں سعید کے مداحوں کی بحث ہی جاری تھی کہ اب سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی اس میں کود پڑی ہیں۔
عتیقہ اوڈھو کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریباََ تمام نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی
ان دنوں عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک میزبان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں وہ پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتی ہیں۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ‘جینٹلمین’ میں ہمایوں سعید عرف اقبال منا اور یمنیٰ زیدی عرف زرناب کے کردار کے بارے میں بات کی۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کی عمر میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود ڈرامے میں دونوں کو بطورِ ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید دوسرے اداکاروں کو آگے نہیں آنے دیتے، فردوس جمال
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں ہمایوں سعید کو میرے ساتھ بطورِ ہیرو کاسٹ کیا جاتا تھا لیکن آج اس عُمر میں ہمایوں کو آدھی عمر کی لڑکی کیساتھ ہیرو بنا کر دکھایا جارہا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہمایوں سعید نے اس عُمر میں بھی اپنی جسامت اور شخصیت کا برقرار رکھا ہوا ہے لیکن یہ حقیقت کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ اُن کی عُمر زیادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔