غیرت کے نام پر بیوی کو بیلچے سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2024
 واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا : فوٹو : فائل

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا : فوٹو : فائل

 راولپنڈی: غیرت کے نام پر بیوی کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ندیم نے اپنی اہلیہ کو بیلچے کے وار سے قتل کرکے واقعے کو روڈ ایکسیڈنٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔

واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر شوہر نے بیلچہ مار کر بیوی کو قتل کردیا

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

سید خالد ہمدانی نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔