بالاج ٹیپو کیس؛ ملزم احسن شاہ کی پولیس افسر کے قتل کی سازش کی آڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: بالاج ٹیپو کیس کے ملزم احسن شاہ کی پولیس افسر کے قتل کرنے کی سازش کی آڈیو سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن شاہ نے پولیس مقابلے میں مارے جانے سے قبل مبینہ طور پر جیل سے خاتون دوست کو فون کیا،  ملزم نے ایک پولیس آفیسر کے قتل کی منصوبہ بندی کے بارے میں خاتون سے ذکر کیا۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ملزم نے کہا میں نے ایک ماہ کے اندر اندر بیرون ملک چلے جانا ہے ، جانے سے قبل گرفتار کرنے والے شخص کا کام کرکے جانا ہے۔

آڈیو میں خاتون سوال پوچھتی ہے کہ کون ہے جس نے گرفتار کیا؟ جواب میں ملزم کہتا ہے کہ تمہارے والد کا دوست ہے بادامی باغ والا۔

ملزم احسن شاہ کی آڈیو :

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن شاہ نے پولیس آفیسر کے قتل کے لیے شوٹر کا بندوبست جیل میں کیا۔

واضح رہے کہ احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔