شوہر کے ساتھ خوشی کی تصویر شیئر کروں تو لوگ حسد کرتے ہیں، ندا یاسر

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: سابقہ پاکستانی اداکارہ، میزبان اور یوٹیوبر ندا یاسر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے اور صارفین کے ردعمل پر گفتگو کی ہے۔

ندا یاسر کا مارننگ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صارفین کے منفی رویوں پر شکایت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے کوئی تصویر شیئر کریں تو لوگ حسد میں مبتلا ہو جاتے ہیں، اور اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ آپ اور آپ کے شریک حیات کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو لوگوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ اگر آپ نے نیا گھر یا گاڑی خریدی ہے تو یہ بھی لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا، بربادی کے وقت لوگ نہ صرف خوش ہوتے ہیں بلکہ ٹانگیں بھی کھینچنے آجاتے ہیں۔

ان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے مہمان اداکاراؤں نے کہا کہ آج کل لوگ دوسروں کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت کھو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرح ہی پریشان ہو۔

اداکاراؤں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ خود پریشان ہیں اور اسی لیے کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ ان کو عادت ہو گئی ہے کہ جو بھی خوش ہے، اس پر تنقید کریں اور اسے ذلیل کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔