- ڈیلیوری ایجنٹ کی 18 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد پلک جھپکتے ہی موت
- پیمرا کا پاکستان ڈی وارمنگ مہم کو میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنانے کا عزم
- ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، دو منشیات فروش گرفتار
- کراچی؛ پولیس نے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے
- لبنان کی موجودہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد
- پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی، پولیس کو خصوصی ٹاسک دیے گئے
- ’IMFپروگرام کی شرائط کا اثر پاک ،چین معاشی تعلقات پر پڑرہا ہے‘
- سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر
- کراچی میں دکاندار نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
رشی کپور کے ساتھ پہلی ملاقات ’خوفناک‘ تھی، نیتو سنگھ کا انکشاف
ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو سنگھ نے اپنی شوہر رشی کپور سے پہلی ملاقات کو ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیتو سنگھ نے ایک ریڈیو شو میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی ملاقات میں رشی کپور نے ان کے میک اپ اور کپڑوں پر تبصرہ کیا جس سے انہیں بہت غصہ آیا۔
نیتو سنگھ کے مطابق فلم ’بوبی‘ کی کامیابی کے بعد رشی کے پاس کوئی اور ہیروئن نہیں تھی کیونکہ وہ سب عمر میں بڑی لگتی تھیں اور نیتو واحد نوجوان اداکارہ تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب دونوں نے منگنی کرنے کا فیصلہ کیا، تو انہوں نے سائن کی ہوئی فلموں کی رقم واپس کر دی اور زیر التوا فلموں کو جلد مکمل کرنے کا نوٹس دیا۔
نیتو سنگھ اور رشی کپور کی منگنی 13 اپریل 1979 کو ہوئی اور دونوں نے 1980 میں شادی کی، شادی کے بعد نیتو سنگھ نے فلمی کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کے دو بچے، رنبیر اور ریدھیما کپور ہیں۔
یاد رہے کہ رشی کپور خون کے سرطان میں مبتلا تھے اور 2020 میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔