- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو۔۔۔ سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- ودی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
- پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
- کمپنی کے دباؤ پر 104 دن تک مسلسل نوکری پر جانیوالا ملازم ہلاک
- پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر
- ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
- اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آلو میں چھپائی گئی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
- جلسے میں پُر زور خطاب کے بعد علی امین گنڈاپور کا گلا بیٹھ گیا
- موسمیاتی پیش گوئیوں کیلیے محکمہ موسمیات کا جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
- وزیراعظم کا ٹرین کو بڑے حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر کو خراج تحسین
- متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان
- پی ٹی آئی جلسے میں تقریر کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کی آواز بیٹھ گئی
- جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، وزیر خزانہ
- بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
- پتنگ سازوں کے خلاف کارروائیاں جاری، آن لائن آرڈر پر پتنگیں بیچنے والا ملزم گرفتار
- یونس ڈاہری نے سیکریٹری سائٹ کا چارج سنبھال لیا
شام؛ کار پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ اور اسلامک جہاد کے 4 سرکردہ رہنما شہید
دمشق: اسرائیل نے شام میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چاروں افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شام کے دارالحکومت دمشق میں شام اور لبنان کی سرحد کی نزدیک بیروت روڈ پر ایک چوکی کو عبور کر رہی تھی۔ ڈرون لگتے ہی کار میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
رائٹرز کو 2 نہایت قابل اعتبار سیکیورٹی ذرائعوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہونے والوں 3 فلسطینی جنگجو اور ایک لبنان کی حزب اللہ کا کمانڈر شہید ہوگیا۔
دونوں ذرائعوں نے رائٹرز کو اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی ڈرون کا نشانہ بننے والی کار میں موجود افراد نہتے تھے اور گاڑی میں بھی نہ تو اسلحہ اور نہ ہی بارودی مواد موجود تھا۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ان کی فضائیہ نے شام میں اسلامک جہاد موومنٹ کے رہنما فارس قاسم کو نشانہ بنایا جو تنظیم میں آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم عہدیدار تھا۔
تاہم حزب اللہ یا اسلامک جہاد موومنٹ کی جانب سے اسرائیلی دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
گزشتہ روز بھی اسرائیلی حملے میں ایک ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ مشرقی لبنان کے علاقے سے گزر رہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔