میں سیاست میں نہیں آرہی آپ نے گھبرانا نہیں ہے، علیمہ خان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 29 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میں سیاست میں نہیں آ رہی آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لیے عمران خان کو کہنا پڑتا ہے، 5,6 لوگ بلائے جاتے ہیں لیکن 2,3 ایسے ہوتے ہیں جو رپورٹ ہی ایجنسیز کو کرتے ہیں، ان کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ بیان اور گفتگو کو ایڈیٹ کر چلائیں، عمران خان ایسا انسان ہے جو عاجزی سے ہیش آتے ہیں، سوال کرنے پر عمران خان کو جواب دینے سے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بتاتی ہوں عمران خان کیا مانگتے ہیں وہ اپنے بچوں کے ساتھ بات کرنے کا کہتے ہیں، عمران خان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، قانون کے مطابق ان کو اجازت ہے۔ ان کو اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے، عمران خان کو کتابیں مہیا نہیں کی جارہیں، عمران خان کو ورزش کے لیے ڈمبلز چاہیے وہ انہیں نہیں دئیے جا رہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جو لسٹ دی ان لوگوں کو ملاقات کے لیے نہیں بھیجا جاتا، تنظیمی معاملات میں اپنے علاقے کے عہدے داروں سے رابطہ کریں، عمران خان نے کہا ہے علی امین 8 ستمبر کو لیڈ کر کے کے پی کے سے پہنچیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ 8 ستمبر کو آخری مرحلہ شروع ہو گا، عوام اپنے حق کے لیے نکلیں، آئین کے مطابق آپکا حق بنتا ہے کہ احتجاج کریں، اگر ناانصافی ہو رہی ہے تو آپ اپنا حق مانگ سکتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔