سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے لگژری کار خرید لی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ، شیرا (گورمیت سنگھ جولی) نے حال ہی میں ایک نئی لگژری رینج روور خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔

شیرا نے اپنے انسٹاگرام پر نئی رینج روور کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ تشکر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’خدا کے فضل سے ہم نئے ممبر کو گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

باڈی گارڈ کی پوسٹ پر مداحوں اور مشہور شخصیات نے مبارکباد دی، جن میں راکھی ساونت بھی شامل ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by shera (@beingshera)

ایک مداح نے مذاق میں کہا، ’شیرا بھائی مجھے بھی آپ اپنا باڈی گارڈ رکھ لیں، اس بہانے میں بھی ایک چھوٹی موٹی کار لے لوں گا۔‘

یاد رہے کہ شیرا 1995 سے سلمان خان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے کئی انٹرویوز میں کہا ہے، ’جب تک زندہ ہوں، بھائی کے ساتھ رہوں گا۔‘ شیرا ٹائیگر سیکیورٹی کے مالک بھی ہیں، جو اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ 2017 میں ممبئی کنسرٹ کے دوران، شیرا نے بین الاقوامی پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی سنبھالے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔