- ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئرلینڈ کو 14 ارب ڈالر کیوں ادا کرے گی؟
- وزیر اعلیٰ کواعتماد کا ووٹ لینے کیلیے کہنے کا سوچ رہا ہوں، گورنرخیبرپختونخوا
- آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مزدور کی کم ازکم اجرت 50 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ
- سرجانی ٹاؤن میں پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
- چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار گرفتار
- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
اٹل بہاری واجپائی نے بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی، استاد حامد علی خان
لاہور: معروف پاکستانی غزل گائیک استاد حامد علی خان نے انکشاف کیا کہ سابق بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی نے انہیں بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی۔
استاد حامد علی خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران بھارت میں موسیقی کے مداحوں سے ملنے والی محبت پر بات کی۔
1979ء میں استاد حامد علی خان، امانت علی خان اور مہدی حسن کو بھارت کے ایک بڑے موسیقی پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس پروگرام میں سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی، دلیپ کمار، منوج کمار اور دیگر بڑی شخصیات موجود تھیں۔
جب حامد علی خان اور امانت علی خان نے اسٹیج پر پرفارم کرنا شروع کیا تو لوگ ان کی شاندار کلاسیکل گائیکی پر حیرت زدہ ہو گئے۔
اندرا گاندھی نے ان کی گائیکی سننے کے بعد انہیں ’رام لکھن‘ کا لقب دیا جبکہ اگلے دن اٹل بہاری واجپائی نے ان دونوں کو بلا کر ان کی تعریف کی اور بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی۔
بھارتی وزیراعظم نے شرط رکھی کہ انہیں پاکستانی شہریت چھوڑنی پڑے گی جس پر حامد علی خان اور امانت علی خان نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔