پولیس افسر کے قتل کیس میں ملوث ایم کیوایم لندن کے 2 کارکنان عدم ثبوت پر بری

کورٹ رپورٹر  جمعرات 29 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی:  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلبرگ میں پولیس افسر سمیت 2 افراد کے قتل کیس  ملوث ایم کیو ایم لندن کے 2 کارکنوں کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلبرگ میں پولیس افسر سمیت 2 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے 2 کارکنوں ابو عرفان اور فیصل خواجہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔

ملزمان کو 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ایک ملزم شفق الرحمان پہلے ہی بری ہوچکا ہے۔

وکیل سرکار کا موقف تھا کہ ملزمان نے اے ایس آئی اقبال نیازی سمیت 2 افراد کو 2005 میں طاہر ولا کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔