خیرپور؛ آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں مالیت کی 40 بکریاں ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

خیرپور: نارا کے علاقے اچھرو تھر میں بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے  سے 40 بکریاں  ہلاک ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی  بجلی گرنے کا واقعہ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا۔

متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے ان کی گلابی نسل کی 40 بکریاں ہلاک  ہوگئی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔