کارتک آریان کے میگزین کور پر شاندار اسٹائل نے دھوم مچا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے حال ہی میں GQ میگزین کے نئے کور کو زینت بخشی ہے۔

میگزین کے کور پر کارتک آریان کا شاندار اور اعتماد سے بھرپور انداز دکھایا گیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے پرفیکٹلی ٹونڈ جسم اور اسٹائل کو ظاہر کیا ہے۔

کارتک آریان نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا، ’اپنی چائے کا انتظار کرتے ہوئے‘، اور مداحوں کو مزید معلومات دینے کا وعدہ کیا۔

کور جاری ہونے کے فوراً بعد، سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی نئے اسٹائل اور فٹنس والی جسامت کی تعریف کی۔

کارتک آریان کی حالیہ فلم ’بھول بھلیاں3‘ کی شوٹنگ جاری ہے، جس میں تریپٹی ڈمری، ودیا بالن، مدھوری ڈکشت اہم کرداروں میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔