- اب ہڑتال ایک نہیں بلکہ کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
- شبلی فراز کا سیاسی جماعتوں کو پیسوں اور انتظامات کے ساتھ کے پی میں جلسے کا چلینج
- وزیر اعلیٰ گنڈا پور کے الفاظ پر بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی صحافیوں سے غیرمشروط معافی
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے
- ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کرکے کروڑوں کما لیے
- کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھارتی گانے ’ناچو ناچو‘ کی دھوم
- گلیشیئر میں چھپے 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت
- بیرون ملک بیٹھ کر بلڈروں سے بھتہ لینے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
- اسٹاک ایکسچینج پر مندی غالب، 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں
- ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، وزارت تعلیم
- اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب کرمنل میمن گوٹھ سے گرفتار
- ٹرینوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ
- پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے، شاہین شاہ آفریدی
- عمران خان کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت سے واپس، اسپیشل جج کو منتقل
- انڈونیشیا کے خطرناک رن وے پر مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار
- 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ملتوی کیا، عمران خان کا اعتراف
- لاہور؛ موٹرسائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا، اس بار رد عمل مختلف ہوگا؛ ایران
- آزاد کشمیر کیلیے آئی پتی کی کراچی میں فروخت، ملزمان کی بریت کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ معطل
- زمین 1.8 ارب سالوں میں کن تغیرات سے گزری، نقشہ تیار
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہوم رمیٹنسز پر نظر ثانی کی منظوری دے دی
کراچی: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(آی سی سی) نے ہوم رمیٹنسز سکیم پر نظر ثانی کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 39کلو میٹر طویل چکدرہ، تیمر گرہ روڈ پراجیکٹ کی منظوری کے علاوہ سی پیک کے تحت تھانہ کوٹ، رائے کوٹ کی ری الائنمنٹ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ پر عملدرآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں آی سی کی طرف سے منظور کردہ نظرثانی شدہ ہوم رمیٹنسز اسکیم کے تحت بینکنگ چینل سے ترسیلات زر بھجوانے پر مراعات بڑھانے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ای سی سی نے ایکسچینج کمپنیوں کیلیے مالی مراعات کو فکس اور قابل تغیر دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اورفکس کمپوننٹ پرسو فیصد زرمبادلہ انٹرچینج مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کے مجاز بینکوں میں جمع کروانے والی ایکسچینج کمپنیوں کیلیے مالی فائدے کو ایک روپے فی ڈالر سے بڑھا کر دو روپے ڈالر کرنے کی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ قابل تغیر کمپوننٹ کیلئے انٹرچینج مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کے مجاز بینکوں میں جمع کروائے جانے والے زرمبادلہ میں پانچ فیصد یا اڑھائی کروڑ ڈالر تک کی رقم پر تین روپے فی ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پانچ فیصد اضافے یا اڑھائی کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا زرمبادلہ جمع کروانے والی ایکسچینج کمپنیوں چار روپے فی ڈالر کے حساب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔
ای سی سی نے نظر ثانی شدہ ہوم رمیٹنسز اسکیم کے تحت ٹیلی گرافک ٹرانسفر(ٹی ٹی)چارجز اسکیم کے ذریعے ترسیلاز زر جمع کروانے والے مجاز ڈیلروں کیلئے مالی فائدے کو فکس اور قابل تغیر حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹی ٹی کے زریعے اوورسیز پاکستانیوں کی سو ڈالر تک کی ترسیلات زر بھجوانے اور پاکستان میں وصول کرنے پر کسی قسم کے چارجز نہیں ہوں گے تاہم پہلے جن مجاذ ڈیلرز کے ذریعے یہ رقم منتقل کی جاتی تھی انہیں فکس رقم ملتی تھی اب اسے بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حکومت نے پچھلے سال ای سی سی کی منظوری سے اوور سیز ترسیلات زر فنانشل انسٹی ٹیوشنز اور پاکستانی بینکوں کے درمیان شیئر ہونیوالی ٹرانزیکشنز پر مالی فائدے 20 ایس اے آر سے بڑھا کر 30ایس اے آر کردیا تھا اب فکس کمپوننٹ پر 20ایس اے آر فی ٹرانزیکشن ملے گا تاہم قابل تغیر کمپوننٹ پر دس فیصد تک اضافے یا دس کروڑ ڈالر تک کی ٹرانزیکشن پر آٹھ ڈالر فی ٹرانزیکشن کے حساب سے اضافی ملا کریں گےجبکہ اگلے دس فیصد تک اضافے یا دس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشن پر سات روپے فی ٹرانزیکشن اضافی ملیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔