لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کی فلم ’انڈین2‘ کو قانونی تنازع کا سامنا

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اگست 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کی فلم ’انڈین2‘ کو قانونی تنازع کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف انڈیا (MAI) نے فلم ’انڈین 2‘ کی ٹیم کو OTT ریلیز گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

فلم ’انڈین 2‘ کا ہندی ورژن نیٹ فلکس پر طے شدہ 8 ہفتے کے مقررہ وقت سے پہلے اسٹریم کیا گیا، جس سے MAI کی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہوئی۔

ایم اے آئی کے مطابق، یہ خلاف ورزی تھیٹر ایگزیبیشن سیکٹر کے مفادات کے تحفظ کے لیے بنائی گئی گائیڈلائنز کے خلاف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔