وفاقی اردو یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ بارش کے پیش نظر مؤخر

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 29 اگست 2024
داخلہ ٹیسٹ 6 ستمبر کو ہوں گے—فوٹو: فائل

داخلہ ٹیسٹ 6 ستمبر کو ہوں گے—فوٹو: فائل

  کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے  30اگست کو شیڈول داخلہ ٹیسٹ شہر میں بارش کے پیش نظر مؤخر کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر محمد راشد تنویر کے مطابق ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لیے شیڈول ٹیسٹ حالیہ طوفانی بارش کے باعث مؤخر کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ اب 6 ستمبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے ہوں گے جبکہ طلبہ دوپہر 2 بجے ٹیسٹنگ سینٹرز پر رپورٹ کریں گے۔

ادھر کمشنر کراچی نے بھی بارش کے باعث شہر میں اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔