کورنگی ضیا کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: کورنگی ضیا کالونی گلی نمبر 29 کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گلی میں گھر کے باہر جمع ہونے والے بارش کے پانی میں کرنٹ سے لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔