بابراعظم ناکامی کے خوف کو دل سے نکال دیں، رمیز راجا کا مشورہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
 (فوٹو: ایکسپریس ویب)

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی: سابق کپتان رمیز راجہ  نے  بابر اعظم کو فارم کی بحالی کیلیے قیمتی مشوروں سے نواز دیا، انھوں نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ لگتا ہے پورے پاکستان کو بابر کی فارم کے سوا اور کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

یہ سوشل میڈیا کا دور اور ہر کوئی دوسرے کو نیچا دکھانے پر تلا رہتا ہے، بابر کا مسئلہ الگ ہے، انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم جمانے میں کافی وقت لگا تھا، پہلی سنچری بھی 2 برس بعد  اسکور کی، اس کے بعد ہی مستقل  مزاجی آئی تھی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی، رضوان کی ترقی

اب بھی انھیں فارم کی بحالی کیلیے پرانی باتوں کو سوچنے سے گریز کرتے ہوئے حال پر توجہ دینا ہوگی،  فٹ ورک پر کام کرنا ہوگا، پل اور ہک  شاٹس کی بہت زیادہ پریکٹس کرنے کی ضرورت ہے، بابر کو مثبت سوچ کے ساتھ  میدان میں اترنا ہوگا، انھیں ناکامی کے خوف کو دل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔