آئی جی جیل خانہ جات کی رات گئے اڈیالہ جیل آمد

 جمعـء 30 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے رات گئے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل کے اہلکاروں سے آئی جی جیل خانہ جات نے گفتگو کی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں پیغام رسانی کے آلات جن میں موبائل فون، انٹرنیٹ، وائی فائی وغیرہ شامل ہیں کی تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے جیل کے حکام سے زیر سماعت مقدمات اور قیدیوں کے متعلق ریکارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔