- موسمیاتی پیش گوئیوں کیلیے محکمہ موسمیات کا جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
- وزیراعظم کا ٹرین کو بڑے حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر کو خراج تحسین
- متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان
- پی ٹی آئی جلسے میں تقریر کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کی آواز بیٹھ گئی
- جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، وزیر خزانہ
- بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
- پتنگ سازوں کے خلاف کارروائیاں جاری، آن لائن آرڈر پر پتنگیں بیچنے والا ملزم گرفتار
- یونس ڈاہری نے سیکریٹری سائٹ کا چارج سنبھال لیا
- محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کا تاریخی قلعہ شیخوپورہ کے تحفظ اور بحالی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
- انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد کا ریڈ زون اچانک سیل، شہری شدید اذیت کا شکار
- پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان سندھ کے وسائل کی بندر بانٹ چل رہی ہے، ایم کیو ایم
- آسٹریلیا میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قانون سازی کا فیصلہ
- اب ایک نہیں کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں، لانگ مارچ کا آپشن بھی موجود ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- شبلی فراز کا سیاسی جماعتوں کو پیسوں اور انتظامات کے ساتھ کے پی میں جلسے کا چیلنج
- وزیر اعلیٰ گنڈا پور کے الفاظ پر بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی صحافیوں سے غیرمشروط معافی
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے
- ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کرکے کروڑوں کما لیے
- کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھارتی گانے ’ناچو ناچو‘ کی دھوم
- گلیشیئر میں چھپے 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر.: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔
جارحیت پسند بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کو ہرساں کیا۔ بزرگوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نوجوانوں کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ یہ نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے۔
مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے۔ جنھوں نے بھارتی فوج کی چھاپا مار ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔
بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا اور تاحال شہدا کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
آخری اطلاعات آنے تک سرچ آپریشن جاری تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔