- خان یونس میں اسرائیلی طیاروں کا حملہ، 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
- نیدرلینڈز کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنا دی
- علی امین گنڈاپور پشاور روانہ ہو گئے، بھائی فیصل امین
- دورہ بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ کو فیصلے کیلیے سیکیورٹی رپورٹس کا انتظار
- نام نہاد آل رائونڈرافتخار خود کو ٹیل اینڈر کہنے لگے
- پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
- ارشد قتل سے قبل عمران کو کچھ بڑا ہونے کا علم تھا، فیصل واوڈا
- بینظیر قتل کیس:خصوصی ڈویژن بینچ قائم ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل پرآج سماعت
- IMF اجلاس کا کیلنڈر جاری، پاکستان کا نام پھر شامل نہیں
- قرض منظوری کا اہم وقت، IMF نے پاکستان میں نیا نمائندہ لگا دیا
- اگست، ترسیلات زر 40.5 فیصد اضافے سے 2.94 ارب ڈالر رہیں
- شمالی کوریا، سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے، 30 افسران کو پھانسی
- ’حفاظتی ایپس‘ اور جدید ٹیکنالوجی۔۔۔۔
- بچوں کی صحت بخش غذاؤں سے رغبت
- باکسنگ گلووز پہن کر غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ قائم
- کراچی: منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج
- بجلی کی عدم فراہمی پر شاہین کمپلیکس پر احتجاج، ٹریفک معطل
- پی ٹی اے کا صارفین کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی
عمران خان کے سابق سیکیورٹی انچارج کی بازیابی کیلیے پولیس کو ایک ہفتے کا وقت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کے لیے ایس پی صدر کو اگلے ہفتے تک کا وقت دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایس پی صدر معاملے کو خود دیکھیں اور انویسٹیگیشن کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے یا نہیں ہے، غلط بیانی نہ کریں، ایس پی صاحب آپ بتائیں۔
ایس پی خان زیب خان نے بتایا کہ جی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے، ہم اسے دیکھ رہے ہیں اور تحقیقات چل رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ اس معاملے کو خود دیکھیں اور نئی رپورٹ دیں۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش پولیس نے کرنی ہے میں نے نہیں کرنی، آپ کے پاس کیس سے متعلق کچھ ہے تو وہ پولیس کو فراہم کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایس پی صدر خان زیب انویسٹیگیشن کریں گے، آپس میں کوآرڈینیشن کرلیں جو چیز سامنے آئے ایس پی کو بتائیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کو پیر کے لیے رکھیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ پیر سے متعلق ججز روسٹر جاری ہوگا اس کے مطابق دیکھیں گے۔
عامر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔