- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش، پاکستان ریلوے اور چین کے مابین فنانسنگ کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش اور ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج منعقد ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔
ایجنڈا میں شامل اول نکتہ رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری سے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری سی پیک کے کلیدی منصوبے مین لائن ون ( ایم ایل ون) کی اپ گریڈیشن کے لیے چین اور پاکستان کی ریلویز کے مابین ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی (فنانشیل کمٹمنٹ ایگریمنٹ) کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔