لاہور، نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس نے نوکری کے بہانے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق گرفتار ملزم عدنان اور متاثرہ لڑکی ایک ہی دکان پر کام کرتے تھے، ملزم اچھی نوکری دلانے کے بہانے لڑکی کو ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا اور متعدد بار زیادتی کی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس پر SSOIU کینٹ مصباح حفیظ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم عدنان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔