سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن کو نقصان، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کو سپلائی معطل

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
پائپ لائن کو گزشتہ شب نقصان پہنچا:ٖ:فوٹو:فائل

پائپ لائن کو گزشتہ شب نقصان پہنچا:ٖ:فوٹو:فائل

 کوئٹہ: بلوچستان میں سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب بولان کلی ساتکزئی میں بڑے سیلابی ریلے سے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔

گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث کوئٹہ، مستونگ، قلات، کولفور مچھ، پشین اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد کلی ساتکزئی میں 18 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیم کو متحرک کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔