خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں کے دوران 68 افراد جاں بحق ہوچکے، این ڈی ایم اے

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر میدانی اور بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختون خوا میں طوفانی بارشوں سے اب تک 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں پچھلے چار دنوں سے مختلف علاقوں میں بارش اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو دنوں سے بادل چھائے رہنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

گزشتہ روز بنوں میں تیز بارش اور پچھلے تین روز میں مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بارشوں سے موسم کافی حد تک تبدیل ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن سے لے کر اب تک صوبے میں بارشوں میں دیواریں، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکے 786 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 200 سے زیادہ گھر مکمل طور پر جبکہ باقی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جوکہ 32 ریکارڈ کی گئی ہے دیگر ہلاکتوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں، بارشوں کے نتیجے میں 117 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔