اینکراوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
اوریا مقبول جان کو چند روزقبل گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

اوریا مقبول جان کو چند روزقبل گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

 لاہور: لاہور کی ضلعی عدالت نے اینکر اور رائٹر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ ثروت بتول نے اوریا مقبول جان کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: اینکر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

 

اینکر اوریا مقبول جان کے خلاف سائبر کرائم اور نفرت انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ اوریا مقبول جان کو کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔