بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: بلوچستان میں 3 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی  ایس پی ار کے مطابق 29 اور 30 اگست کی رات کو ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔کلیرنس  آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ان گھناؤنے جرائم کے تمام ذمہ داروں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔