- کراچی چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کی آمد، شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیا
- پی ٹی آئی کے ناکام جلسے پر پنجاب اسمبلی میں مٹھائی تقسیم
- زیادتی کیس، پولیس نے شواہد مٹائے اور مجرم کو بچانے کی کوشش کی؛ والدین کا انکشاف
- چینی کمپنی کا سینیئر ملازمین کو فارغ کرنے کا انوکھا طریقہ
- مریخ کی سطح پر ’مسکراتے چہرے‘ کی حیرت انگیز تصویر
- سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا کو قربان کردیں، چوہدری شجاعت
- اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، افسران سے پوچھ گچھ
- کراچی میں ڈاکوؤں کی راہ چلتی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی
- دنیا کی بدبودار ترین پنیر
- رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب
- یوٹیوب سے دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کی پِتّے کے آپریشن کی کوشش؛ مریض ہلاک
- پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں مزید 100 ارب روپے اضافہ، آئی ایم ایف کو تشویش
- بلوچستان: مشتبہ دہشتگردوں کو 3 ماہ قید میں رکھنے کیلیے حراستی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ
- امیر بالاج قتل؛ مرکزی ملزم کے بہنوئی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی
- ایپل اپنی نئی آئی فون سیریز آج لانچ کرے گا
- آئی ایم ایف بورڈ کے ایک اوراجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان قرض پروگرام شامل نہیں
- سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- علی امین گنڈا پور کو بٹھا کر سمجھاؤں گا سیاست مولا جٹ کے نعروں سے نہیں چلتی، گورنر پنجاب
- جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم
- سندھ حکومت نے ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت کردی
پنجاب میں گرفتاری کا خدشہ، صنم جاوید نے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت منظور کرالی
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پنجاب کی عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی راہداری ضمانت درخواستوں پر ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی۔
عدالت نے صنم جاوید کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 روز کی راہداری ضمانت دیدی۔ عدالت نے صنم جاوید کو پنجاب میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
صنم جاوید کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میری موکلہ کے خلاف ایک ایف آئی آر لاہور اور ایک میانوالی میں درج ہے۔
جسٹس خورشید اقبال نے وکیل سے استفسار کیا کہ صنم جاوید کی رہائش لاہور میں ہے تو یہ پشاور میں کیا کررہی ہیں؟ کیا انہیں معلوم ہوا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں؟ٓ اس پر علی زمان ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ یہ ان کی پہلی درخواست ہے اس سے پہلے کہیں پر راہداری ضمانت درخواست نہیں دی۔
صنم جاوید کے وکیل نے موقف دیا کہ موکلہ کو عدالت کے اندر جانے نہیں دیا جارہا اس وجہ سے راہداری ضمانت درخواست یہاں دائر کی، عدالت نے کہا کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دیتے ہیں یہ وہاں پیش ہوجائیں۔
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 10 دن میں درخواست گزار وہاں متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔