- بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹیکس تنازع، سی اے اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- اے ڈی بی کی 4 برس میں 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
- جشن ولادت محسن انسانیت ﷺ
- بحر سخاوت، کانِ مروت، آیہ رحمت، شافع امت، مالک جنت، قاسم کوثر ﷺ
- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
- بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم
- کراچی سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار
- بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
- حدت پھلوں کے رس سے غذائیت کم نہیں کرتی، تحقیق
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پرتگالی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
ہاکی پلئیرز کی یورپ میں سیاسی پناہ؛ کھلاڑیوں کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد کے 3 کھلاڑیوں اور آفیشل کی یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے پر کھلاڑیوں نے ردعمل دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ تو سیاسی پناہ مانگی اور نہ ہی درخواست دی، وہ نیشنز کپ میں شرکت کے بعد 5 میچ کھیلنے کیلئے یورپ گئے اور بعد میں کلب نے انھیں مزید معاہدوں کی پیشکش کی اور انھیں عارضی رہائشی کارڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑی یورپ میں کسی اور ملازمت میں مصروف نہیں ہیں بلکہ صرف ہاکی کھیل رہے ہیں، اگر کھلاڑی بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے تو وہ پہلے بھی ایسا کرسکتے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی یورپ میں سلپ، تاحیات پابندی عائد
قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ 3 کھلاڑیوں مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم، فارورڈ عبدالرحمن جونیئر اور ٹیم کے فزیو ڈاکٹر وقاص نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔
رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے فیڈریشن کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ میچز یا لیگ کھیلنے کے لیے یورپ جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگادی
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر تین پلئیرز اور ایک افیشل پر تاحیات پابندی عائد کی جا رہی ہے اور وزارت خارجہ کے ذریعے ان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔