- اب ہڑتال ایک نہیں بلکہ کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
- شبلی فراز کا سیاسی جماعتوں کو پیسوں اور انتظامات کے ساتھ کے پی میں جلسے کا چلینج
- وزیر اعلیٰ گنڈا پور کے الفاظ پر بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی صحافیوں سے غیرمشروط معافی
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے
- ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کرکے کروڑوں کما لیے
- کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھارتی گانے ’ناچو ناچو‘ کی دھوم
- گلیشیئر میں چھپے 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت
- بیرون ملک بیٹھ کر بلڈروں سے بھتہ لینے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
- اسٹاک ایکسچینج پر مندی غالب، 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں
- ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، وزارت تعلیم
- اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب کرمنل میمن گوٹھ سے گرفتار
- ٹرینوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ
- پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے، شاہین شاہ آفریدی
- عمران خان کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت سے واپس، اسپیشل جج کو منتقل
- انڈونیشیا کے خطرناک رن وے پر مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار
- 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ملتوی کیا، عمران خان کا اعتراف
- لاہور؛ موٹرسائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا، اس بار رد عمل مختلف ہوگا؛ ایران
- آزاد کشمیر کیلیے آئی پتی کی کراچی میں فروخت، ملزمان کی بریت کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ معطل
- زمین 1.8 ارب سالوں میں کن تغیرات سے گزری، نقشہ تیار
عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے، علیمہ خان
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو جلد از جلد سزا دے دی جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے ہمارے گھر کے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جاتا، تین لوگوں سے زیادہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا، اس کی وجہ 8 ستمبر کا جلسہ ہے جس سے یہ لوگ خوف زدہ ہیں، کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو جانے دیا تھا اور آج بھی متعدد رہنماء باہر بیٹھے رہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ کی ضمانت کے لیے درخواست دی تو پراسیکیوشن نے کہا تیاری نہیں ،جج صاحب نے بھی پیر کی تاریخ دے دی، اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو جلد از جلد سزا دے دی جائے، قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس کے ذریعے جج کو پیغام بھیجا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوگی تو ہائی کورٹ سے ضمانت میں لگ جائیں گے، اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ القادر ٹرسٹ میں کیا سزا دیں گے؟ القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو سوال ہوگا جو بچے دین پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا ہم کب تک ان کا تماشا برداشت کرتے رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔