اسکول جانے والی بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
بچیوں کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا:فوٹو:فائل

بچیوں کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا:فوٹو:فائل

 لاہور: اسکول جاتی ہوئی بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق حافظ آباد سے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینتر میں بچیوں کے اغوا سے متعلق کال موصول ہوئی۔ والد کے مطابق نامعلوم شخص نے بچیوں کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم بچیوں کے شورمچانے پر فرار ہوگیا۔ ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر نے فورا موقع پر پولیس کو روانہ کیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو تلاش کے بعد گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ شہری ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر سے 15 پر کال کرکے 3 دبا کر مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔