- ایم ایم ون سیٹلائٹ کا تجربہ کامیاب رہا، چئیرمین سپارکو
- آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم
- چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- الیکشن کمیشن؛ جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے 2 ماہ کی مہلت مانگ لی
- وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس
- عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس؛ ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ سمیت عدالت طلب
- کیفین کا معتدل استعمال اور اسکے فوائد
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
- ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
- خیبر پختونخواہ میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح
- آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی، پختونخوا بار کونسل
- ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا
- دیر بالا؛ چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، تین افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر
- پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماسکتا ہے، ماہرین
- مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر
- نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت بلوچ نوجوانوں کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔
یہ بات انہوں ںے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اپنے گزشتہ روز کے دورۂ کوئٹہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس و لیویز کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو
وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے، ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے قابلِ ستائش اقدامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت بلوچ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔
وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری سی پیک کے کلیدی منصوبے مین لائن ون ( ایم ایل ون) کی اپ گریڈیشن کے لیے چین اور پاکستان کی ریلویز کے مابین ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی (فنانشیل کمٹمنٹ ایگریمنٹ) کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔