لاہور؛ شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرکے 10 لاکھ تاوان وصول کرلیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
 ( فوٹو؛ فائل )

 ( فوٹو؛ فائل )

 لاہور: سبزہ زار کے علاقے میں شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرکے ملزمان نے 10 لاکھ روپے تاوان وصول کر لیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق شہری عمار اپنی گاڑی گاڑی پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے گاڑی آگے لگا کر اسے روکا، ملزمان نے عمار کی گاڑی کا کنٹرول سنبھالا اور اسے لے کر گھومتے رہے۔

ملزمان نے پہلے خود کو سی آئی اے اور پھر ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا، ملزمان نے پہلے 50 لاکھ تاوان مانگا اور نہ دینے کی صورت میں مقابلے کی دھمکی دی، شہری نے مختلف رشتے داروں سے مختلف پوائنٹس پر رقم منگوا کر ملزمان کو دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔