- پبی، پاک انڈونیشیا مشترکہ مشق ’’ایلنگ اسٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد
- نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا
- سندھ، پابندی کے باوجود سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال جاری
- اسٹاک مارکیٹ، مثبت امیدوں کے باعث اتار چڑھاؤ کے ساتھ تیزی
- پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں
- بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹیکس تنازع، سی اے اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- اے ڈی بی کی 4 برس میں 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
- جشن ولادت محسن انسانیت ﷺ
- بحر سخاوت، کانِ مروت، آیہ رحمت، شافع امت، مالک جنت، قاسم کوثر ﷺ
- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی نے نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف وکیل صفائی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، احتساب عدالت نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس اور نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت میں ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح آج بھی مکمل نہ ہوسکی، آئندہ سماعت پر بھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء نیب تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود گزشتہ 8 سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔ عدالت نے درخواست پر 4 ستمبر کو ابتدائی دلائل طلب کرلیے۔
دوسری جانب نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔
سماعت میں نیب کے وکیل کی جانب سے تیاری کیلئے مہلت مانگی گئی جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔