جہازوں کی عدم دستیابی: سیکڑوں پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

طالب فریدی  جمعـء 30 اگست 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

 لاہور: اربعین کے موقع پر عراق جانے والے سیکڑوں پاکستانی جہازوں کی عدم دستیابی کے باعث بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے، عملے نے 50 سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی گم کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صبح چار بجے سے مرد خواتین اور بچے بغداد ائر پورٹ پر موجود ہیں جنہیں پرواز کے لیے جہاز نہیں دیے گئے۔

متاثرہ ہم وطنوں نے بتایا کہ ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ اب ہم وطن کب اور کیسے جائیں گے؟ صبح چار بجے سے بھوکے پیاسے ائرپورٹ پر بیٹھے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔

ایک خاتون زائر نے بتایا کہ ہماری پرواز صبح نو بجے بغداد میں ہمیں چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہو گئی، ہمارے پاسپورٹ انتظامیہ کو نہیں مل رہے، بغداد ائر پورٹ پر عراقی عملے نے عراق آمد پر پاکستانی زائرین سے پاسپورٹ لے لیے تھے۔

پاکستانی شہریوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی مدد کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔