’مرزا پور‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری، بونس قسط میں منا بھیا کی واپسی

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون

فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون

 ممبئی: بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے ناظرین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ منّا بھیا سیزن تھری کی بونس قسط میں واپس آ رہا ہے۔

یہ قسط جو ابتدائی طور پر 24 اگست کو ریلیز ہونی تھی، اب تاخیر کے بعد ایمیزون پرائم پر دستیاب ہوگی۔

منّا بھیا گُڈّو پنڈت کے ہاتھوں دوسرے سیزن میں اپنی موت کو پہنچا تھا اور یہ سیریز کا ایک یادگار کردار رہا ہے۔

ایمیزون پرائم ویڈیو نے اس واپسی کا اشارہ پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیا تھا۔

اداکار علی فضل نے بھی ایک مختصر ویڈیو میں اس واپسی کی تصدیق کی اور ناظرین سے کہا کہ وہ تیار رہیں کیونکہ منّا بھیا کی واپسی ان کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔