باکسر محمد وسیم کی اپیل پر گورنر سندھ کا نوٹس، اٹلی کے سفارت خانے کو لیٹر جاری

محمد سلیم جھنڈیر  جمعـء 30 اگست 2024
باکسر محمد وسیم نے گورنرسندھ سے ملاقات کی—فوٹو: ایکسپریس

باکسر محمد وسیم نے گورنرسندھ سے ملاقات کی—فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانے کو خط لکھ کر باکسر کا ویزہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کا ویزہ لگایا جائے۔

باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹینینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسر سبیلو سیبیکھولو سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔

گورنر سندھ کے نوٹس کے بعد باکسر محمد وسیم بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کئی دنوں سے پریشان تھا اور مجبوراََ ویڈیو پیغام میں اپیل کی تھی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ان شااللہ محمد وسیم اب پاکستان کے لیے میڈل لے کر آئیں گے اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔