پاکستان کیساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور ختم ہوچکا؛ بھارت

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے آرٹیکل 370  نے یہ معاملہ ہمیشہ کیلیے ختم کردیا، بھارتی وزیر خارجہ

جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے آرٹیکل 370 نے یہ معاملہ ہمیشہ کیلیے ختم کردیا، بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور اب ختم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سفارت کار راجیو سیکری کی کتاب ‘اسٹریٹجک کننڈرمس: ری شیپنگ انڈیاز فارن پالیسی’ کے اجراء کے دوران پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ اقدامات کے نتائج ہوتے ہیں۔ اور جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے، میرے خیال میں آرٹیکل 370  سے یہ معاملہ ختم کردیا گیا۔

مودی سرکار کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کے بعد اب ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات پر غور کرسکتے ہیں اور ہمیں اس کی کیا ضرورت ہے؟

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا۔ اب ہم رد عمل دیں گے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔ منفی یا مثبت ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ نے افغانستان سے بھارت کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہ امریکی افواج کی موجودگی والا افغانستان سے بہتر آج کا امریکا کی موجودگی کے بغیر والا افغانستان ہے۔ ہمیں اس بات کی تعریف کرنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔