- فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس FCC مجوزہ تقرری پر حکومت کو مشکل
- آئینی پیکج پر بار کونسلز کمیٹی قائم، 7 روز میں رپورٹ دیگی، وکلا کنونشن
- ای میل حملوں سے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کو بجلی ٹیرف کے تمام سلیب ختم کرنے کی تجویز
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو بجلی کے ٹیرف کے تمام سلیب ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے تو ٹیرف سلیب ختم کرنے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے زوم پر اجلاس کیا جہاں صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری توانائی مصدق جبکہ وفاقی وزیر اویس لغاری کے ہمراہ سیکریٹری توانائی فخر عالم بھی شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت غریب صارفین کو ریلیف دے، وفاقی حکومت ایسا ریلیف دے تاکہ پورے ملک کے غریب عوام مستفید ہوسکیں۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ عارضی ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف دیا جائے، ہمیں اپنی توانائی کی پیداواری قیمت کم کرنا ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر پیداواری قیمت کم ہوتی ہے تو عوام کو ریلیف ملے گا، جس پر وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ ہم ریلیف کا فارمولا بنا کر صوبوں سے شیئر کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ غور و خوض کے بعد اپنی تجاویز ہم سے شیئر کریں۔
مراد علی شاہ نےکہا کہ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیا جائے، جس پر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی چاہتی ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار اب ضرورت سے زیادہ ہے، بجلی کی ضرورت سے زیادہ پیداوار ہے تو ٹیرف سلیب ختم کرنے چاہئیں، بجلی زیادہ استعمال کے اوقات تب ہونے چاہئں جب بجلی کی طلب پیداوار سے زیادہ ہو۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیرف کے تمام سلیب ختم کردینے چاہئیں، سلیب کے خاتمے سے سب کو ایک قیمت پر بجلی ملے گی، ایک ریٹ پر بجلی استعمال ہونے کے بعد غریب عوام کو ٹارگٹ کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔