اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ ’دی دے پیار دے 2‘ میں ساتھ نظر آئیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ فلم ’دی دے پیار دے 2‘ میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے جو 2019 کی فلم کا سیکوئل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکول پریت سنگھ اپنے کردار ایشا کھورانا کو دوبارہ نبھائیں گی اور فلم کی شوٹنگ پنجاب کے خوبصورت اور دیہی علاقوں میں 45-50 دنوں کے شیڈول کے تحت ہوگی۔

اجے دیوگن، ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ کے بعد اس پروجیکٹ میں شامل ہوں گے۔

نامور اداکار آر مادھون کو رکول پریت سنگھ کے والد کے کردار میں متعارف کروایا جائے گا جو اجے دیوگن کے کردار اشیش کے ساتھ ذہنی جنگ میں ملوث ہوں گے۔

فلم میں ایک دلچسپ موڑ متوقع ہے، خاص طور پر جب مداح رکول کو دوبارہ اس ڈرامے میں شامل ہوتے دیکھیں گے جبکہ فلم کی ریلیز 2025 کی گرمیوں میں متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔