- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
کراچی میں بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کی جزوی تعمیر نو کا کام متاثر
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کی جزوی تعمیر نو اور تزئن و آرائش کا کام مون سون کی بارشوں کے باعث متاثر ہو گیا۔
کراچی میں رواں ہفتے ہونے والی بارش کے باعث چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیم میں جاری کام متاثر ہوا ہے اور برساتی پانی کی وجہ سے گزشتہ دو روز سے منہدم شدہ مینوئل اسکور بورڈ کا ٹاور، نسیم الغنی انکلوژر اور اقبال قاسم انکلوژرز کا ملبہ اٹھانے کا عمل جزوی طور پر روک دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حفاظتی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم دیگر تعمیراتی امور انجام دینے کا عمل بدستور جاری ہے۔
شہر میں مزید بارش نہ ہونے کی صورت میں ہفتے کو سے تزئین و آرائش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل اسٹیڈیمز تعمیر کرنے والے غیرملکی ادارے کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق پہلے مرحلہ میں مذکورہ مقام پر5 منزلہ نئی عمارت میں کھلاڑیوں کے لیے ڈریسنگ رومز تعمیر کیے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں تمام انکلوژرز میں چھت کے لیے جدید طرز کی ٹیفلون کی تنصیب کی جائے گی، تیسرے اور آخری مرحلے میں مرکزی عمارت کا انہدام کرکے نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔
اسٹیڈیم کے نئے تعمیراتی منصوبے میں میڈیا باکسز، براڈ کاسٹرز اور کمنٹیٹرز کے لیے مختص مقام کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ میڈیا گیلری کا قیام بھی شامل ہے۔
پی سی بی نے چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے میگا پروجیکٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 80 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔