وفاقی وزیراحسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمے داریاں بھی نبھائیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  اسلام آباد: وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی عہدہ سونپ دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

دریں اثنا وزیراعظم نے  وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی عہدہ سونپ دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔