بچپن کے نایاب دماغی ٹیومر کا علاج کرنے والی نئی دوا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا رائبو سکلب ،ڈِفیوز ہیمسفیرک گلائیوما (دماغ میں رسولی) کی نمو کی رفتار میں کمی میں مدد دے سکتی ہے۔

لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ اور بوسٹن کے ڈینا-فاربر کینسر انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کی ٹیم کو ایک تحقیق میں ایک مخصوص قسم کے ڈی ایچ جی کی نشوونما – ڈی ایچ جی ، ایچ 3 جی 34 – میوٹنٹ – کے اشارے ملے جس نے انہیں نئے ہدف شدہ علاج کی تلاش ممکن بنائی۔

ڈِفیوز ہیمسفیرک گلائیوما ایک انتہائی نایاب دماغی رسولی ہوتی ہے جو بچپن میں ہوتی ہے اور اس کی پیشگوئی 18 سے 22 ماہ کے درمیان کی جاسکتی ہے اور فی الحال اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس بیماری کی کل تعداد میں 30 فی صد سے زیادہ میں ڈی ایچ جی-ایچ 3جی 34 ویریئنٹ ہوتا ہے۔

لیبارٹری ٹیسٹ اور پری کلینکل ماڈلز سے محققین کو معلوم ہوا کہ ٹیومر کے خلیات نیورونز کی معمول کی نشوونما میں خلل ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ناپختہ ابتدائی نیورون جیسے خلیات کی طرح نظر آتے ہیں۔

رائبوسکلب ایک سی ڈی کے 4/6 انہیبیٹر ہے جو چھاتی کے سرطان کے علاج کے لئے منظور شدہ ہے لیکن اس مطالعہ میں، اسے دماغی ٹیومر والے بچے کے علاج کے لئے استعمال کیا گیا تھا جب دوسرے علاج ناکام ہوگئے تھے۔ علاج کے نتیجے میں مزید 17 ماہ تک بیماری کی کیفیت مستحکم رہی جب تک کہ یہ دوبارہ بڑھنا شروع نہیں ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔