- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
سمندری طوفان کا فاصلہ مزید بڑھ گیا، کراچی میں موسلادھار بارشوں کا امکان ختم
کراچی: سمندری طوفان اسنیٰ کا فاصلہ کراچی سے مزید بڑھ گیا اور اب یہ شہر کے جنوب مغرب سے 370 کلومیٹرکی دور ہوگیا جس کے بعد گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ختم ہوگیا، تاہم اتوار اور پیر کو درمیانی و ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے اوپر موجود سمندری طوفان کے حوالے سے ہفتے کی رات آٹھواں الرٹ جاری کیا، جس کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ کا فاصلہ کراچی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 370کلومیٹرکی دوری پرموجود ہے، جبکہ اس کا اوڑماڑہ سے فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ یہ گوادر سے 260 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ ۔
الرٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سمندری نظام مزید مغرب، جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا، جس کے باعث بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، آواران، اوڑماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، پنجگور اور گرد و نواح میں اتوار کی رات تک بارش کا امکان ہے جبکہ شدید بارشوں سے مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب ناہموار/بہت ناہموار رہنے کا امکان ہے۔ جس کے باعث بلوچستان کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم ستمبر کی رات تک کھلے سمندر میں نہ جائیں جبکہ سندھ کے ماہی گیر اتوار سے سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے اور اسی کے مطابق اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اتوار اور پیر کو کراچی میں درمیانی و ہلکی بارشوں جبکہ کہیں کہیں پھوار، بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 23 تا 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔