ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2024

کراچی: ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے کردیے گئے۔

ایف آئی اے میں تقرریوں اور تبادلوں کے بعد جاوید بلوچ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے کراچی زون تعینات کردیا گیا۔

بہاول اوستو کو ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ ہیومن اسمگلنگ جبکہ فہد کو خواجہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل ایف آئی اے کراچی تعینات کردیا گیا۔

رابعہ قریشی کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے کراچی اور بہزاد اعظم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل ایف آئی اے کراچی تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔