کراچی: عوام نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں عوام نے لوٹ مار کے الزام میں ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق پکڑے جانے والا ڈاکو شہری سے موبائل فون چھین رہا تھا کہ موقع پر موجود عوام اور دکانداروں نے ڈکیت کو پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

تاہم،پولیس عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ڈکیت سے اس کے ساتھی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔