- پبی، پاک انڈونیشیا مشترکہ مشق ’’ایلنگ اسٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد
- نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا
- سندھ، پابندی کے باوجود سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال جاری
- اسٹاک مارکیٹ، مثبت امیدوں کے باعث اتار چڑھاؤ کے ساتھ تیزی
- پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں
- بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹیکس تنازع، سی اے اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- اے ڈی بی کی 4 برس میں 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
- جشن ولادت محسن انسانیت ﷺ
- بحر سخاوت، کانِ مروت، آیہ رحمت، شافع امت، مالک جنت، قاسم کوثر ﷺ
- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
طوفان کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر کراچی پورٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا
کراچی: طوفان کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر کراچی پورٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور ناخوشگوار حالات کی صورت میں فوری اقدامات کیے جائیں، سمندر میں شدید تلاطم، تیز اور اونچی لہروں کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہ سے باہر جہازوں کو کھلے سمندر میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جہازوں کو حفاظت کے ساتھ لنگر انداز کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پورٹ آپریشن روک دیے گئے، سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ بھی نہیں کی جارہی، اس کے علاوہ ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرمینلز پر خالی کنٹینرز کو اونچا نہ رکھا جائے۔
سمندری طوفان کے خطرے کے باعث کراچی پورٹ ٹرسٹ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لنگر انداز جہازوں کو مضبوطی سے باندھنے کی ہدایت کی اور پورٹ آپریشن روکنے کے احکامات جاری کیے۔
دوسری جانب کراچی کی بندرگاہ چائنا پورٹ پر ہوا کے تیز جھکڑوں سے کنٹینر الٹ گئے، پورٹ ذرائع کے مطابق کنٹینر لڑھکنے کا واقعہ ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر پیش آیا، حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ کنٹینرز خالی تھے جو تیز ہواؤں سے اپنی جگہ پر نہ رہ سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔