سسرالیوں کا بہو پر مبینہ تشدد، سسر نے دھکا دے کر چھت سے نیچے پھینک دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: شاد باغ کے علاقے میں سسرالیوں نے بہو پر مبینہ تشدد کیا اور تشدد کے بعد دھکا دے کر چھت سے نیچے پھینک دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ متاثرہ خاتون کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی شوہر نشے کا عادی تھا اور باپ کے ساتھ ملکر اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔

شاد باغ پولیس نے سسرالیوں کے تشدد کا مقدمہ درج کر کے واقعے میں ملوث متاثرہ خاتون کے سسر کو گرفتار کر لیا جس نے تشدد کر کے متاثرہ خاتون کو دھکا دے کر چھت سے نیچے پھینک دیا تھا جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔