عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ سے کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر کئی گھنٹوں سے پھنسے پاکستانی زائرین کرچی ایئر پورٹ پہنچ گئے۔

بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین عراقی ایئر ویز کی پرواز آئی اے 2431 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

عراقی ایئر ویز کی پرواز آئی اے 2431 پاکستانی زائرین کو لے کر آج صبح 6 بج کر 15 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پہنچی۔

پاکستان پہنچنے والے زائرین میں مشہور نوحہ خواں شاہد حسین بلتستانی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی جلد وطن واپسی متوقع

یاد رہے کہ عراق میں موجود پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ 600 میں سے 320 زائرین آج پہنچ جائیں گے اور پھر وہی پرواز باقی زائرین کو لینے کے لیے واپس آئے گی۔

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین میں سے تین سو سے زائد آج صبح کراچی پہنچ گئے اور جلد ہی باقی زائرین کی آمد بھی متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔